Azad Government of the State of Jammu & Kashmir

Livestock and Dairy Development Department
Azad Jammu Kashmir Government Logo

LUMPY SKIN DISEASE

گلٹی دار جلدی بیماری
بیماری کا تعارف
لمپی سکن ڈیزیز یعنی گلٹی دار جلدی بیماری ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، یہ مویشیوں اور بعض جنگلی جانوروں میں بیماری کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں دودھ کی پیداوار میں کمی،جانوروں میں اسقاط حمل، بانجھ پن اور خراب کھالوں کی وجہ سے معاشی نقصان ہوتا ہے۔ یہ وبا ایشیا، افریقہ اور یورپ کے کئی ممالک میں پھیلی ہوئی ہے۔ بیماری کی شرح 10 سے 20 فیصد جبکہ شرح اموات 1 سے 5 فیصد کے درمیان ہوتی ہے۔ یہ وائرس دائمی بیماری کا سبب نہیں بنتا۔

بیماری کا پھیلاؤ
لمپی سکن ڈیزیز یعنی گلٹی دار جلدی بیماری پھیلنے کا اصل ذریعہ آرتھروپوڈ ویکٹر(حشرات) ہیں۔ مچھر، کاٹنے والی مکھیاں اور چیچڑ اس وائرس کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم متاثرہ بیل سیمن میں وائرس کو خارج کر سکتے ہیں۔سیمن کے ذریعے بیماری کی منتقلی ابھی تک ثابت نہیں ہوئی ہے۔ جانوروں کا ایک دوسرے کے ساتھ رہنا وائرس کی منتقلی کا سب سے اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ جلد کی گلٹیاں، خارش اورزخموں میں وائرس کی مقدار نسبتاًزیادہ ہوتی ہے۔ وائرس کو اس مواد سے 35 دن تک اکٹھاکیا جا سکتا ہے۔ وائرس کو خون، تھوک، آنکھ اور ناک سے خارج ہونے والے مادہ اورسیمن سے بھی الگ کیا جا سکتا ہے۔

انسانوں کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہے!
لمپی سکن ڈیزیز یعنی گلٹی دار جلدی بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی اورحفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق استعمال کئے جانے سے دودھ وگوشت انسانوں کیلئے محفوظ ہیں۔

Lumpy-skin-disease
lumpy Skin Disease

Pre-Qualification for FMD Vaccine

Click Here

to Download Bidding Documents