محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے جانوروں اور مرغیوں کو ویکسین باقاعدگی سے کی جاتی ہے
مختلف امراض جیسا کہ منہ کھر، بی کیو، گل گھوٹو ، کاٹا ،ایل ایس ڈی اور مرغیوں میں رانی کھیت جیسے امراض کے خلاف دفاعی ویکسین کی جا رہی ہے۔
اگر آپ کے جانوروں یا مرغیوں کو ویکسین نہیں ہوئی تو قریبی لائیوسٹاک سینٹر سے رابطہ کرتے ہوئے ویکسین کروائیں ۔
سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں جیسا کہ پی پی آر، ایف ایم ڈی یعنی منہ کھر کی بیماری اور ایل ایس ڈی یعنی پھوڑوں کی بیماری کے لیے حکومت کی طرف سے مفت ویکسین دستیاب ہے۔
اگر اب تک آپ نے اپنے جانوروں کو ان بیماریوں سے بچاو کی ویکسین نہیں کروائی تو فورا رابطہ کریں
محکمہ لائیوسٹاک اعلیٰ نسل کی گائیوں جیسا کہ جرسی اور فریزن کے درآمد شدہ سیمن کے ذریعہ نسل کشی کی سہولت کسانوں کو انتہائی کم قیمت پر فراہم کر رہا ہے۔ اگر آپ کے پاس بھینس یا گائے ہے تو نسل کشی کے لیے لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی خدمات اپنے گھر کے دروازے پر حاصل کی جا سکتی ہیں،
اس سے نئی پیدا ہونے والی گائیوں کی پیداواری صلاحیت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔
لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مختلف لیبارٹریز کام کر رہی ہیں جو مختلف تشخیصی ٹیسٹ جیسا کہ مسٹائیٹسس ،پی پی آر ، اینٹی مائکروبیل رزسٹنس ،طفیلیوں کی موجودگی و دیگر بیماریوں کے لیے ٹیسٹنگ کی سہولت دستیاب ہے۔
لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ تمام اضلاع میں لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی لیبارٹریز دودھ کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے بلدیہ اور فوڈ اتھارٹی کو کوالٹی ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔
آزادکشمیر میں لائیوسٹاک و پولٹری سے متعلقہ بزنس کے فروغ کے لیے لائیوسٹاک کے تمام تحصیل اور ضلع کی سطح پر ایکسٹینشن آفس سے بزنس ایڈوائزری سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے، جہاں سے ڈیری فارم و پولٹری فارم کے قیام کی فیزیبلٹی ،نئے یا موجودہ بزنس کے متعلق تکنیکی مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔
اس منصوبہ کے تحت خواہشمند کسانوں کو 160 کمرشل فارم قائم کرنے کے لیے جانوروں کے خرید کی نصف رقم بطور سبسڈی /امداد فراہم کی جائے گی۔
اس منصوبہ کے تحت آزادکشمیر بھر میں 2000 کسانوں کو دوھیل اعلیٰ نسل کی بچھڑیاں خریدنے پر نصف قیمت بطور سبسڈی/ گرانٹ فراہم کی جائے گی۔
اس منصوبہ کے تحت آزاد کشمیر کے جانورں میں منہ کھر کی بیماری کے خلاف مفت ویکسین کی جائے گی ۔ نیز لائیوسٹاک پہلے سے قائم شدہ فرسٹ ایڈ سنٹرز میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Livestock Complex Near Old Domail Bridge, Muzaffarabad, Azad Kashmir.
E-mail : livestockajk@gmail.com
Phone # 05822-921269
© Livestock & Dairy Development Department, Azad Government of the State of Jammu & Kashmir.
Powered by : Dr.Zeeshan Anjum