محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ،آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے آزاد کشمیر میں بھیڑ بکریوں کی کمرشل سطح پر فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے پراجیکٹ بعنوان
“Sheep/Goat Development Programme in AJK”
شروع کیا ہے۔ اس کے پہلے مرحلے کے طور پر خواہشمند و اہل کسانوںسے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ فارم پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
اس پراجیکٹ کے تحت اہل امیدواروں میں سے 160 فارم کے قیام کے لیے بذریعہ قرعہ اندازی 160 درخواست دہندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔ منتخب درخواست دہندگان اپنی گرہ سے منتخب شدہ کیٹگری کے مطابق تمام جانور اپنی گرہ سے محکمہ کے نمائندہ کی موجودگی میں مقرر کردہ عمر اور نسل کے جانور خریدیں گئے۔ کامیاب خریداری کی تصدیق کے بعد درخواست گزار محکمہ کے ساتھ اسٹامپ پیپر پر معاہدہ کرتے ہوئے محکمہ کو بطور ضمانت محکمانہ سبسڈی کے برابر اپنے فعال بینک اکاونٹ سے ایک کراس چیک بنام متعلقہ ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر جمع کروائیں گئے جس کے بعد خرید کردہ جانوروں کی نصف قیمت بطور گرانٹ (نا قابل واپسی ) جو زیادہ سے زیادہ اس کیٹگری کی درج شدہ رقم کے برابر ہو گی محکمہ حسابات کی طرف سے جاری کردہ چیک کے ذریعہ فارمر کو ادا کرے گا۔
کسان کم سے کم تین سال تک اپنے اس فارم میں جانوروں کی طے شدہ تعداد کو برقرار رکھے گا۔ تین سال سے قبل اس فارم کو ختم کرنے یا معاہدہ توڑنے کی صورت میں محکمہ گرانٹ کی رقم ریکور کرکے حکومتی خزانے میں جمع کروانے کا حقدار ہو گا۔
اہلیت درخواست :
درخواست محکمہ کی درج کردہ کسی ایک کیٹگری کے مطابق یا اس سے زائد تعداد کا بھیڑ /بکریوں کا فارم قائم کرنے اور اس کو کم از کم تین سال چلانے کا خواہشمند ہو۔
درخواست گزار کی کم ازکم عمر 18 سال ہو
درخواست گزار کے پاس ایک موثر شناختی کارڈ موجود ہو
درخواست گزار کسی بھی بینک کا نا دہندہ نہ ہو
درخواست گزار کے پاس مطلوبہ کیٹگری کی تعداد کے جانوروں کو رکھنے کے لیے شیڈ پہلے سے موجود ہو
درخواست گزار کے پاس گریلو مویشی پالنے کا تجربہ ہو
درخواست گزار کے پاس جانوروں کے چرنے کی وافر جگہ موجود ہو
درخواست گزار یا اس کے خاندان کے افراد (بیوی/ بچے ) محکمہ کی قرضہ سکیم یا ڈیری ہیفر سکیم سے مستفید نہ ہوئے ہوں۔
بے روز گار ویٹرنری گریجویٹس / گریجویٹس کے لیے نصف کوٹہ مختص ہے
سکیم کی تفصیل
اس پراجیکٹ میں تین طرح کی بھیڑ بکریوں کے فارم کا قیام عمل میں لایا جانا مقصود ہے۔
Category 3 | Category 2 | Category 1 | |
قسم فارم | Large Sheep /Goat Farm | Medium Sheep/Goat Farm | Small Sheep/Goat Farm |
تعداد بھیڑ / بکری | 60 | 40 | 20 |
تخمینہ اخراجات خرید بھیڑ / بکری | 12 لاکھ روپے | 8 لاکھ روپے | 4 لاکھ روپے |
اخراجات جو درخواست گزار برداشت کرنے کا پابند ہو گا (نصف ) | 6 لاکھ روپے | 4 لاکھ روپے | 2 لاکھ روپے |
اخراجات جو درخواست گزار برداشت کرے گا لیکن محکمہ گرانٹ کی صورت میں فارم کے قیام کے بعد درخواست گزار کو ادا کرے گا (نصف ) | 6 لاکھ روپے | 4 لاکھ روپے | 2 لاکھ روپے |
Livestock Complex Near Old Domail Bridge, Muzaffarabad, Azad Kashmir.
E-mail : livestockajk@gmail.com
Phone # 05822-921269
© Livestock & Dairy Development Department, Azad Government of the State of Jammu & Kashmir.
Powered by : Dr.Zeeshan Anjum