Azad Government of the State of Jammu & Kashmir

Livestock and Dairy Development Department
Azad Jammu Kashmir Government Logo

مظفرآباد( )محکمہ لائیو اسٹاک زراعت کے زیر اہتمام کسانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے سیکرٹری زراعت لائیو اسٹاک سردار جاوید ایوب نے مختلف مقامات پر سوموار میٹنگز میں خود شرکت کی اور کسانوں کے مسائل سنے اور موقع پر ان کو حل کرنے کیلئے احکامات جاری کیے۔ناظم اعلیٰ لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان,ڈاکٹر خواجہ شوکت ڈپٹی ڈائریکٹر انیمل ھیلتھ ویٹرنری سروسز مظفرآباد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد ظہیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت وقاص عبداللہ ویٹرنری آ فیسر ڈاکٹر محمد اعجاز میر بھی ہمراہ تھے۔ ڈگیری لنگرپورہ، کہواں دا باغ کائی منجہ و دیگر مقامات پر سوموار میٹنگز میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کسانوں کو مرغیوں اور جانوروں کی مینجمنٹ نگہداشت خوراک بیماریوں علاوہ ازیں زراعت سے متعلقہ مسائل پر گفتگو ہوئی سیکرٹری زراعت لائیو اسٹاک نے کہا کہ زمینوں سے لگاو¿ جانور پالنے سے ذرائع آ مدن میں اضافہ ھوگا۔ لوگ زراعت لائیو اسٹاک میں کام کرکے وقت گزاری کا سب سے بہترین مشغلہ بھی اور آ مدن بھی۔ مہنگائی میں کمی روزگار میں اضافے کیلئے سب سے آ سان اور محنت طلب کام زراعت و لائیو اسٹاک سے وابستگی ھے۔ کسانوں کے جملہ مسائل حل کئے جائیںگے۔ محکمہ جات آ پ تک چل کے آ رھے ھیں اور کسان حضرات ماہرین سے رابطہ و مشاورت کرکے تربیت حاصل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدے حاصل کریں۔خواتین کو مرغبانی کچن گارڈننگ کی تربیت دی جارھی ھے اور مزید دی جائیگی۔ سیکرٹری زراعت لائیو اسٹاک نے کہواں دا باغ میں فوری تینوں محکمہ جات کو اس علاقے میں کام کرنے کی ھدایت دی ھے اور اس کو ماڈل ایریا بطور ٹاسک دیا ھے۔ اور 3 ماہ بعد اس کو کراس چیک کیا جائیگا۔ لوگوں کی طرز زندگی میں بہتری لانے کیلئے جملہ محکمہ جات بالخصوص زراعت لائیو اسٹاک کام کر رھے ھیں اور مزید معاونت دی جائیگی۔

Pre-Qualification for FMD Vaccine

Click Here

to Download Bidding Documents